جگتیال /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواجہ عبدالنعیم صدر مسکان ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام بتاریخ 27-09-2014 بروز ہفتہ وار 9.3-0 بجے بصدارت جناب زاہد علی خان صاحب مدیر روزنامہ سیاست بمقام پرنس گارڈن فنکشن پلازہ جگیتال میں منعقد ہوگا ۔ کل ہند مشاعرہ میں مہمان شعراء اکرام محترمہ لتا حیاؔ راجستھان جناب طاہر فراز رامپوری ، جناب اُمی احمد ابادی ، ابرار کاشف امراوتی کے علاوہ ریاستی شعراء اکرام جناب محسن جلگانوی حیدرآباد ، جناب شاہد عدیلی حیدرآباد ( مزاحیہ ) جناب صابر کاغذنگری ، جناب وحید گلشن ورنگل ،جناب اشفاق اصفی نظام آباد ، جناب رضی شطاری نظام آباد ، عسکر نرملی اظہر کوٹلوی ، مخدوم محی الدین شاکر کریم نگر مسعود علی اکبر کریم نگر کے علاوہ مقامی شعراء اکرام اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ ابرار کاشت امراوتی مشاعرہ کی نظامت کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں ایس ایس سی ، انٹرمیڈیٹ میں امتیازی کامیابی پانے والے طلباء و طالبات کو ایوارڈ دیا جائے گا ۔اس مشاعرہ کو ای ٹی وی اردو کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ اہل ذوق حضرات سے پابندی وقت پر شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔