جگتیال میں کُل ہند مشاعرہ کا اہتمام

مقامی اور بیرون ریاستی ممتاز شعراء کی شرکت
جگتیال۔26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ عبدالنسیم کنویرن و صدر مسکان ویلفیر سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب جگتیال میں بتاریْ 28اگست بروز اتوار 9:30 بجے شب بمقام گارڈن قلعہ گڈہ جگتیال میں ایک عظیم الشان کُل ہند مشاعرہ مقرر ہے ۔ اس مشاعرہ کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر و سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں مسٹر ٹی جیون ریڈی ایم ایل اے ‘ ڈاکٹر ایم سنجے کمار ‘ ٹی آر ایس انچارج جگتیال ‘ ٹی وجئے لکشمی چیرپرسن بلدیہ جگتیال ‘ مولوی محمد سعیدالدین لکچرر( موظف) شرکت کریں گے ۔ جناب سراج الدین منصور وائس چیرمین بلدیہ جناب ریاض الدین ماما صدر ملت اسلامیہ  ‘ جناب ریاض خان ‘ جناب منیر الدین منا کونسلر سابق صدر ملت اسلامیہ جگتیال ‘ جناب سید جمیل احمد برکس کنٹراکٹر ‘ محمد عمران ایڈوکیٹ جگتیال ‘ جناب محمد مسیح الدین افسر موظف الکٹریسٹی ‘ خواجہ لیاقت علی محسن صدر بزم اردو ادب ٹی آر ایس مائناریٹی جگتیال ‘ جناب امین الدین صدر ‘ محمد امین الحسن اعزازی مہمانان جناب عبدالغفار مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ ‘ جناب محمد عبدالرؤف مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ ‘ جناب محمد رفیع ادین وائس چیرمین بلدیہ کورٹلہ ‘ محمد اقبال علی اکبر نرسری ‘ محمد مکثر علی نہال ‘ جناب مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ہوں گے ۔ اس مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء کرام جناب الطاف ضیاء مالیگاؤں ‘ جناب حامد بھساولی بھساول ‘ نعیم فراز اکولہ ‘ ڈاکٹر خالد نیئر امراوتی ‘ فیروز رشید ناندیڑ ‘ صابر کاغذنگری ‘ وحید گلشن ‘ شیخ احمد ضیاء کے علاوہ مقامی شعراء کرام جناب عظیم راہی ‘شعیب الحق طالب ‘ لیاقت علی محسن ‘ ٹپیکل جگتیالی ‘ دیورشٹی جناردھن اپنے کلام سے سامعین کو محظوط کریں گے جبکہ مشاعرہ کی نظامت ملک گیر شہرت یافتہ شاعر جناب فیروز رشید کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں محمد منصور احمد عثمانی صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تلنگانہ ‘ جناب محمد مسیع الدین افسر موظف انجنیئر الکٹریسٹی اور دسویں جماعت کے ٹاپرس طلبہ کو تہنیت پیش کریں گے ۔