جگتیال ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد محمود علی افسر چیرمین مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ کی اطلاع کے بموجب جگتیال میں 21 ڈسمبر سے ٹیپو سلطان چیلنج کپ کرکٹ ٹورنمنٹ 2014 کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں جناب خلیق الرحمن نیشنل کوآرڈنیٹر آل انڈیا کانگریس اور اظہرالدین کے فرزند محمد اسد الدین رنجی کرکٹ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ ان کے ہاتھوں ٹورنمنٹ کا افتتاح عمل میں آئیگا ۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں PCC ترجمان ایس کے افضل الدین اور مقامی سیاسی قائدین شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیپو سلطان چیلنج کپ کیلئے اڈوائزری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے چیف اڈوائزر محمود علی افسر اور اڈوائزری بورڈ میں میر کاظم علی ،مکثر علی نہال ، فاروق ڈاکٹر ایوب خان ، محمد باسط خان ، محمد جبین ، محمد عبدالمجاہد عادل ، حافظ عبدالحمید عابد ، محمد ظہیرالدین ، شیراز ، سید نجی اللہ عالم فیروز شامل ہیں ۔ اس ٹورنمنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 50 ہزار نقد رقم اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 25 ہزار نقد رقم دی جائیگی ۔ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو اپنے اپنے نام 19 ڈسمبر تک ذمہ داروں کے پاس درج کرانے کی خواہش کی ۔ 20 تاریخ کوڈرا ہونگے اور 21 تاریخ کو 11 بجے قلعہ گراؤنڈ پر افتتاحی میاچ کھلایا جائیگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد محمود علی افسر کے فون 9393618000 پر ربط پیدا کریں۔