جگتیال /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اراضیوں پر غیر مجاز قبضوں کی کوشش کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے پرجاواہنی پروگرام میں عوام سے مسائل کی یکسوئی کیلئے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جگتیال ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف مقامات 13 افراد نے آر ڈی او پدماکر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشتوں کو حوالے کئے ۔ اس موقع پر مامڑی پلی سے تعلق رکھنے والے چنا دیتا کو حکومت کی جانب سے زراعت کیلئے سروے نمبر 185/41 لوانی اراضی دی گئی جس کو دوسرا شخص غیر مجاز قبضہ کرنے کی شکایت کی جس پر آر ڈی او نے غیر مجاز قبضہ کرنے والوں پر فوری کارروائی کرنے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی ۔ انتر گاؤں میں ترکہ کاشی کے غریب 25 افراد کو مکانات کیلئے اراضی کی فراہمی کی نمائندگی پر آر ڈی او نے اراضی کی منظوری کیلئے فوری اقدامات کرنے جگتیال تحصیلدار کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر اس پروگرام میں ہاوزنگ آفیسر رام ریڈی ای ای ہاوزنگ ویکنہ اور دیگر موجود تھے ۔