جگتیال میں ٹی آر ایس اور مجلسی کارکن میں جھڑپ پر سیاسی ماحول گرم

جگتیال 26 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران اقلیتی وارڈ میں ٹی آر ایس قائد زرعی مارکٹ وائس چیرمین خواجہ لیاقت علی محسن اور مجلسی کارکن حافظ محمد سلمان کے درمیان لفظی جھڑپ کے خلاف ٹی آر ایس قائد کی شکایات پر مقامی پولیس نے مجلسی کارکن محمد سلمان کو گرفتار کرتے ہوئے مارپیٹ کرنے کے خلاف قائدین کے علاوہ کانگریس CPI اور پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے قائدین پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور کس جرم میں زدوکوب کی گئی اس کی وجہ دریافت کیا۔ سی آئی آر پرکاش کی جانب سے سلمان کے پیر کو زدوکوب کرنے کی خبر شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی ۔ بعدازیں مسئلہ کی آپس میں یکسوئی پر حافظ سلمان کو چھوڑ دیا گیا ۔