جگتیال میں ٹی آر ایس کے 33امیدوار

جگتیال۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے بلدیہ جگتیال کے 38وارڈس کے منجملہ 33وارڈس سے امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے بلدیہ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں جتیندر راؤ، بنڈا بھاسکر ریڈی، محمد امین الحسن اور گنگا ریڈی، وی رمنا راؤ شامل ہیں۔ بلدیہ جگتیال میں ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے وارڈس کے مطابق امیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ محمد امین الحسن نے بتایاکہ جگتیال میں جملہ پانچ مسلم امیدواروں کو ٹی آر ایس پارٹی کا بی فارم دیا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جگتیال میں ٹی آر ایس پارٹی کی شاندار کامیابی ہوگی۔

نظام آباد میئر کیلئے کانگریس امیدوار کا اعلان
نظام آباد : 19؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے مئیر کی امیدوار کے انتخاب کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان نے 47 ڈویژن سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی امیدوارہ کے سجاتاکے نام کا اعلان کیا گیا ہے 47 ڈویژن میں کانگریس کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تمام امیدواروں کو دستبردار کروایا گیا ابتداء میں پردیش کانگریس کے سکریٹری این رتناکر کی والدہ کو مئیر کے امیدوارہ کی حیثیت سے پیش کیا گیا لیکن بعد میں ہوئے حالات کی بناء پر کانگریس ہائی کمان نے ویشیا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کے سجاتا کے نام کو قطعیت دیا گیا ہے۔