ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کے ہاتھوں ٹیموں کو ٹروفی اور نقد انعام
جگتیال۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں یکم ڈسمبر سے ٹیپو سلطان بیاڈ منٹن چمپین ٹروفی ٹورنمنٹ 2017 کا پرنس گارڈن فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس کا اختتام مسٹر ورلڈ مشہور و معروف انٹرنیشنل باڈی بلڈر مسٹر میر محتشم علی خان کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ رات ٹورنمنٹ کا اختتام عمل میں آیا جس میں جملہ 30 ٹیمیں کریم نگر، کورٹلہ اور جگتیال سے حصہ لی تھیں۔ فائنل میں کورٹلہ اور جگتیال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے ٹاس کرواکر آغاز کیا۔ کورٹلہ ٹیم انو اینڈ کرشنا، جگتیال ٹیم مصیب اینڈ سریش کو شکست دے کر ٹیپو سلطان چمپین ٹروفی اور دس ہزار نقد رقم ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی انٹر نیشنل کامیڈین قادر شریف کے علاوہ ٹی آر ایس حلقہ نچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور محمد امین الدین اور وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین، منصور اور زرعی مارکٹ کمیٹی وائس چیرمین خواجہ لیاقت علی محسن، عبدالقادر مجاہد صدر میناریٹی سیل ٹی آر ایس اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قادر شریف کامیڈین نے اپنے فن کامیڈی سے محفل اور ضلع کلکٹر کو قہقہہ زار بنادیا۔