جگتیال۔4 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وائس چیرمین بلدیہ خواجہ خلیل الدین عرف پیارے بھائی کا حالیہ دنوں انتقال پر ان کی فلاحی و ملی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے جگتیال کی نئی آبادی وارڈ نمبر 37قلعہ گڈہ سے متصل کو ’’ محلہ پیارے بھائی اسٹریٹ ‘‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ جس کے سائن بورڈس کا مولانا مشتاق احمد امام و خطیب جامع مسجد کے ہاتھوں نصب کیا گیا ۔ خواجہ خلیل الدین پیارے بھائی اسی وارڈس سے چار مرتبہ کونسلر منتخب ہوئے ۔ ان کی وارڈ کے عوام کیلئے بے مثال خدمات ہیں اور محلہ کی ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے ۔ ان کی مغفرت کیلئے دعائے خیر کی ۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ ریاض الدین ماما صدر جامع مسجد ‘ سید جمیل احمد ‘پیارے بھائی کے فرزندان خواجہ جلال الدین کنٹراکٹر ‘ خواجہ کمال الدین ‘ لیاقت علی محسن ‘ محمد مجیب الدین اور دیگر موجود تھے ۔