جگتیال میں ملاوٹی تیل کی تیاری

ضلع ایس پی کا دھاوا، آئیل مل مہر بند
جگتیال۔ 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال شہر گاندھی نگر میں واقع سومیشورا ٹریڈ آئیل مل میں نقلی اور ملاوٹی تیل کی تیاری اور بغیر لائسنس سن فلاور آئیل کے نام سے تیل کی تیاری پر ضلع ایس پی اننت شرما نے آج پولیس ٹیم کے ساتھ آئیل مل دھاوا کرتے ہوئے آئیل مل کی جانچ اور تنقیح کرنے کے بعد سیز کردیا۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل بھی اس مل پر ضلع ایس پی نے ملاوٹی آئیل کی تیاری اور بغیر لائسنس کے سن فلاور آئیل کے نام عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے مارکٹ میں آئیل کی فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آیئل مل کو سیز کیا تھا۔ آج پھر سے دوبارہ اسی آئیل مل کو ملاوٹی نقلی تیل کی تیاری اور بغیر لائسنس کے آئیل کی تیاری پر آئیل کو مہربند کردیا۔ گزشتہ روز رات میں جگتیال پولیس نے اروند نگر کے ایک مکان میں اصلی گھی کی پاموآئیل سے تیاری کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 100 لیٹر نقلی تیار کردہ اصلی گھی کو پکڑ لیا جو خواتین گھر گھر مواضعات میں پھرتے ہوئے اصلی گھی کے نام سے فروخت کرتے ہیں۔ تیار کرنے والی ایک 60 سالہ خاتون جس کا نام ایم لکشمی جس کا تعلق سکندرآباد سے بتایا ہے۔ ملاوٹی تیل اور گھی کی تیاری کی خبر پر ضلع میں اننت شرما نے آج جگتیال آئیل مل پر دھاوا کیا۔