جگتیال میں غیر قانونی ریت کی منتقلی کے خلاف پولیس کے دھاوے

جگتیال ۔یکم ؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کیلئے ضلع ایس پی سندھو شرما کی ہدایت پر دھرم پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ریت کے ذخیرہ ڈمپرس پر پولیس نے سب انسپکٹر سری کانت کی قیادت میں چار ڈمپرس پر آج دھاوے کئے جس میں 300 ٹریکٹرس ریت اور 2 ٹریکٹرس گاڑیوں کو ضبط کیا گیا، مٹ پلی منڈل پولیس حدود میں ویلولہ موضع میں تقریباََ 20 ٹریکٹرس ریت کو ضبط کیا گیا، اس ریت کو متعلقہ تحصیلدار آفسوںکے حوالے کیا گیا، ریت کی غیر قانونی منتقلی کرنے والے اور ذخیرہ رکھنے والوں کے خلاف پر سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔

مٹ پلی میں مئی ڈے
پروگرام کا انعقاد
مٹ پلی ۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج یکم مئی ( مئی ڈے ) کے موقع پر مٹ پلی شہر میں مزدور یونین بشمول مٹ پلی میونسپل کے روبرو مزدور یونین کے پرچم کشائی انجام دی گئی اور لیبر طبقہ کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فلاحی و رفاہی اسکیمات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ساتھ میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ ، میونسپل چیرپرسن سری اوما رانی سہادیو، ٹی آر ایس قائدین برلہ سائنا ( ٹاؤن صدر ) چندر شیکھر راؤ سابق ایم پی پی، مارگم گنگادھر ، سری سہادیو، گینی سرینواس، سومڑی شیوا، شیخ محمد مجیب ، میونسپل عملہ اور اور میونسپل کونسلرس و دیگر موجود تھے۔