جگتیال میں سڑک حادثہ

حالت روزہ میں مسلم نوجوان کی موت

جگتیال22؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں قومی شاہرہ نظام آباد چلگل میانگو مارکٹ کے قریب گذشتہ شام پیش آئے سڑک حادثہ RTCبس ورنگل ڈپو موٹر سیکل کے درمیان تصادم میں محمد یسٰن عمر31سال برسرے موقع ہلاک ہوگئے محمد یسٰن ردرنگی منڈل وارڈ ممبر نے اپنے دوست محمدمجیب کے ساتھ جگتیال میں لائبریری کا امتحان تحریر کرنے کے بعد گھر واپسی دوران بحالت روزہ میں فوت ہوگیا۔ جب کہ انکا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں سرکاری دواخانہ جگتیال منتقل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ٹرافک ایس ای انجیا نے موقع واردات پر پہنچ کر بعد پنچ نامہ مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹمارٹم جگتیال سرکاری دواخانہ منتقل کیا آج صبح بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا۔ اقلتی اقامتی بوائز اسکول کورٹلہ میں شوشل ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی، اپنی ملازمت کے دوران محمد یسنٰ بہت ہی ملنسار نیک صفت متقی پرہزگار انسان تھے۔ اقامتی اسکول میں طلباء کوعصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی تربیت دیا کرتے تھے۔ اسی طرح اقامتی اسکول میں طلباء کو عربی کتابیں مفت لاکر تقسیم کیا کرتے تھے۔ اسی طرح محمد یسٰن تعلیمی یافتہ نوجوان ہونے پر رودرنگی گاوںمیں عوام میں مقبول تھے۔ وارڈ نمبر 3کیلئے بلامقابلہ منتخب کیا گیاتھا۔