کنٹراکٹرس اور عہدیداروں کی تساہلی پر کلکٹر کا اظہار برہمی
جگتیال 27 ؍ سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال نوکا پلی اربن کالونی میں حکومت کی جانب سے بے گھر غریب عوام کیلئے تعمیر کردہ 4000ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کا ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج نوکا پلی کالونی کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ویکٹر کمپنی ممبئی کو ان مکانات کی تعمیر کا کنٹراکٹ دیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں 2000ہزار مکانات کی تعمیر کا وقت مقررہ میں تکمیل کرنے کا نشانہ دیا گیا تھا۔ لیکن ابھی تک ایک بھی مکان کا چھت نہیں ڈالا گیا ،جس پر ضلع کلکٹر نے کمپنی کے ڈائیرکٹر سوریا پرکاش پر برہمی کا اظہار کیا،بلا کسی منصوبہ کیلئے مکانات کی تعمیر ضرورت سے کم ستاری اور مزدوروں کو کام پر لگانے سے کام میں تاخیر پر ضلع کلکٹر نے ستاریوں اور مزدوروں کی تعدا د میں ہر روز 200سو افراد کو کام پر لگانے اور ماہ ڈسمبر تک جملہ 2000مکانات کی تعمیر مکمل کرنے کی تاکید کی اور اسکے لئے کام میں تیزی لانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اندرون دو یوم ضلع کلکٹر یٹ کو حوالے کرنے کی ہدایت دی،کام میں تساہلی او رتاخیر کی بنا پرمتعلقہ کنٹراکٹر کو شوکاز نوٹیس جاری کرنے کیلئے EEپنچایت راج کو حکم دیا، اس موقع پر انہوں نے کاموں کو ٹھیک طریقہ سے انجام دینے او رکسی قسم کی خرابی نہ ہونے مقررہ وقت میں کام کی تکمیل نہ کرنے پر کنٹراکڑ کو بدلتے ہوئے دوسرے کنٹراکٹر کومقرر کرنے انجینرنگ عہدے داروں کو ہدایت دی ،اس موقع پرجوائنٹ کلکٹر بی راجیشم،ای ای پنچایت راج منوہر ریڈی،ڈی ای ای پرکاش،راجیشور، اے ای ادیتیا،اور کنٹراکٹر سوریا پرکاش موجود تھے۔