جگتیال میں رکن پارلیمان کے کویتا کا روڈ شو

کمرپلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں اور مختلف مقامات پر خطاب

جگتیال۔23 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں ایم پی کویتا ٹی آر ایس امیدوار ایم سنجے کمار کے ہمراہ حلقہ جگتیال کے مختلف مواضعات میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھرور موضع سے آغاز کرتے ہوئے جملہ 18مواضعات میں روڈ شو تشہیری پروگرا م میں حصہ لیا۔اس موقع پر عوام کی جانب سے جگہ جگہ پھولوں سے زبردست استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر جگتیال منڈل کے دھرور سے صبح 9بجے روڈ شو کا آغاز کیا گیا،جو نرسنگا پور کالونی، ونجر پلی ،گلہ پلی ،ویلدورتی ،موتے ،چلگل، موراپلی، رائیکل منڈل سنگاراؤ پیٹھ،علی پور،ایودھیا،اپمڈوگو،کمر پلی،میں روڈ شو میں حصہ لیا۔اس موقع پرکویتا نے کمر پلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلا۔ اس موقع پرانہوں نے مختلف مقامات پرمخاطب کرتے ہوئے مہاکوٹمی کے نام پر کانگریس ،ٹی ڈی پی،سی پی آئی،تلنگانہ جنا سمیتی ،کی جانب سے کے سی آر کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی بات پر کس لئے بے دخل کرنا مہا کوٹمی کے قائیدین سے سوال کرنے عوام سے اپیل کیکہ ،کیا 24گھنٹے برقی سربراہی کی وجہ سے یا شادی مبارک،کلیانہ لکشمی ،کی فراہمی یا کے سی آر کٹ کی فراہمی ،رعیتو بندو اسکیم کے تحت کسان کو فصل سرمائے کیلئے 4ہزار کی فراہمی پر یا ہندو مسلم ،عسائیوں کے تہواروں پر نئے کپڑے دینے پر عوام کی فلاح بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے والے کے سی آر کو اقتدار سے بے دخل کرنا چاہئے انہوں نے عوام سے سوال کیا؟تما م طبقات میں موجود غریبوں ،کی فلاح بہبود کیلئے ہی کے سی آر نے پروگرام تیار کرتے ہوئے انتخابی لائحہ عمل تیار کیا ،کسانوں کو ایک لاکھ روپئے کا قرض معاف ،بے روزگار نوجوانوں کو تین ہزار جیب خرچ اور ڈواکرا گروپ خواتین کو 10لاکھ بغیر سودی قرض وظیفہ حد عمر 65سال سے گھٹا کر 58سال کیا جارہا ہے، انہوں نے امیدظاہر کی کے ٹی آر ایس پارٹی اس انتخابات میں 100سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی،اور جگتیال کی نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کے سی آر کوبطور تحفہ دیا جائیگا۔اس موقع پر سنجے کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ،حلقہ جگتیال کی ترقی کیلئے اقدامات کرونگا ،اس موقع پر ٹی آر ایس سینئر قائد وی رمنا راو،ڈاکٹر چندرا شیکھر گوڑ،دامودھر راو،امین الحسن،محسن ،صوفی ،اعتماد الحق،کلیم حقانی، اور دیگرموجود تھے۔