جگتیال۔/7ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال پولیس کی جانب سے گنیش منڈلیوں کے اتسو سمیتی کے ذمہ داران کے ساتھ آج دوپہر دیوی سری گارڈن میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ بحیثیت مہمان خصوصی ڈی ایس پی راجندر پرساد، چیرپرسن بلدیہ وجیہ لکشمی اور وائس چیرمین محمد سراج الدین منصور اور سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ نے شرکت کی۔ گنیش نمرجن کے متعلق اتسو کمیٹی کو پولیس کی جانب سے ایک دن میں نمرجن کرنے کی تجویز رکھی گئی تاکہ لاء اینڈ آرڈر اور فورس کے لئے آسانی ہو لیکن اتسو کمیٹی حسب روایت دو یوم 14، 15 ستمبر کو گنیش نمرجن پر اٹل رہے جس پر پولیس نے ان کی بات مان لی۔