جگتیال میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

پروگرام میں ریاستی وزیر کے ٹی آر، ایم پی کویتا، رکن اسمبلی جیون ریڈی کی شرکت
جگتیال 26؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر ،رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی پرزیادہ مہربان ہیں ،جگتیال کے بے گھر عوام کیلئے 4160ہزار مکانات کی منظوری تاریخی فیصلہ ہے ۔ مختلف ترقیاتی کاموںکیلئے 50کروڑ سے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی ویز بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر کے ٹی آر نے گذشتہ روز جگتیال میں نوکہ پلی اربن ہاوزنگ کالونی میں2.600کروڑ کی لاگت سے ،4160 ڈبل بیڈروم مکانات اور 50کروڑ کی لاگت سے شہر میں مختلف ترقیاتی کاموںکا سنگ بنیادتقریب کے بعد منعقدہ رائیتو بندھو شعور بیداری اجلاس کومخاطب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی ریاستی وزیر کے ٹی آر اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا اور ریاستی چیف وہپ رکن اسمبلی دھرم پوری کپولہ ایشور ،رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو،چپہ دنڈی رکن اسمبلی بی شوبھا،ایم ایل سی ناراداس، زیڈ پی ٹی سی تلا اوما، راجیشم گوڑSFCچیرمین،بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی ، کے علاوہ مارکفیڈ چیرمین لوکا باپوریڈی،اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگتیال کی عوام کیلئے آج کا دن ایک خوشی کا دن ہے ریاست تلنگانہ حیدرآباد کے بعد جگتیال میں اتنی بڑی تعداد میں مکانات کی تعمیرکی منظوری پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیااور ایم پی کویتا ، کے ٹی آر، کے اقدامات کی ستائش کی۔ شہر کی ترقی سے ہی سماج کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے کے ٹی آر کی جانب سے شہر کی ترقی کیلئے 50کروڑ کی منظوری اور ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد تقریب میں جگتیال آمد پر خیر مقدم کیا اور انہوں نے ریاستی وزیر سے جگتیال میں میڈیکل کالج کی منظوری کا مطالبہ کیا اور نوکاپلی کالونی میں سابقہ حکومت میں تعمیر کئے گئے اندراماں مکانات میں 2000ہزار مکانات نا مکمل مختلف مراحل میں ہیں ان مکانات کو حکومت کی جانب سے مکمل کئے جائیںتو بہتر ہوگا،مارکیٖفیڈ کے ذریعہ ہلدی کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ،اور IKPسنٹر دھان خریدی کے مراکز میں فی کنٹل 30روپئے امداد فراہم کی جائے ۔اور ہلدی ،مرچی،کپاس اورآم کے کسانو ں کو بھی رائیتو بندو اسکیم کے تحت ایک مشت8ہزار امداد تقسیم کی جائے کیونکہ سال میں ایک مرتبہ ہی فصل ہوتی ہے۔ اس موقع پرکسانوںمیں چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس حلقہ انچارج ایم سنجے کمار، ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت ، جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم، کمشنر بلدیہ سمپت کمار، کے علاوہ وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور، زرعی مارکٹ وائس چیرمین خواجہ لیاقت علی محسن، عبدالقادر مجاہد ،کونسلر عبدالباری، امین الحسن اور دیگر موجود تھے۔