بلدیہ کا اجلاس، ماسٹر پلان اور دیگر مسائل پر کونسلرس اور عہدہ داروں میں مباحث
جگتیال۔ یکم فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ جگتیال کے اجلاس میں گرما گرم مباحث ہوئے۔ ماسٹر پلان کے لئے کی گئی پیمائش کی تفصیلات بتانے کونسلرس نے مطالبہ کیا۔ بلدیہ اجلاس کا انعقاد بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کونسلرس کے درمیان مختلف مسائل پر گرما گرم بحث ہوئی۔ ماسٹر پلان کے متعلق سوالات پر کمشنر بلدیہ نے کہا کہ چارٹ کی تیاری کے لئے پیمائش کی رپورٹ کو روانہ کیا گیا اور تمام کونسلرس کے حوالے کرنے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ مالک مکانات کے ساتھ رکن اسمبلی جیون ریڈی کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کمشنر نے بتایا کہ میٹھے پانی کی باؤلی اور علاقہ میں سڑک کے درمیان لائٹس لگانے کے لئے ہائی وے عہدہ داروں نے فنڈس جاری کئے ہیں، جس کو گولہ پلی روڈ پر واقع بیل بازار منتقل کیا جا رہا ہے۔ کونسلرس نے وارڈس کے مسائل پر آواز اٹھائی اور کہا کہ آٹو پارکنگ نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں اور بیلٹ شاپس تعلیمی اداروں کے سامنے اور قریب واقع ہونے سے طلبہ و خواتین کو راستہ چلنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو رات کے اوقات مشکلات پیش آر ہی ہیں۔ آمدنی کے باوجود ضروریات کی چیزوں کی خریداری نہ کرنے کونسلر اے کرشنا ہری نے شکایت کی۔ علاوہ ازیں مسائل سے متعلق میونسپل اے ای کو فون کرنے پر ڈی ای سے پوچھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جب کہ ڈی ای کو فون کرنے پر بات نہ کرنے کی کونسلر بھوما گوڑ نے شکایت کی۔ غیر مجاز تعمیرات کو روکنے سے متعلق کونسلرس کے سوال پر کمشنر نے کہا کہ علم میں لانے پر ضرور کارروائی کی جائے گی۔ واٹر ٹینکس اور فلٹر بیڈ پر ناکارہ پرانی گاڑیوں کا ہراج کرنے کونسلر راجندر نے مطالبہ کیا۔ وارڈ 19 کے کونسلر پوچما دیوالیم کے سامنے اس سے قبل روڈ تعمیر کرتے ہوئے بل حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا، جب کہ عہدہ داران اور کنٹراکٹر کے درمیان ساز باز ہونے کا کونسلر سرلہ دیوی نے الزام عائد کیا اور ایم بی ریکارڈ کا معائنہ اور تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ دنوں برقی شارٹ سے بلدیہ کنٹراکٹر اور لیبر کے فوت ہونے پر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ اس موقع پر بلدیہ وائس چیرپرسن سراج الدین منصور، ڈی ای رام چندر، اے ای عبد الرحیم، سائنٹری انسپکٹر وینو مادھو اور کونسلرس عبد الباری، محمد منیر الدین منا، کوٖآپشن ممبر ذوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے۔