جگتیال میں برقی شارٹ سرکٹ سے کسان کا گھر جل کر خاکستر

جگتیال22؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع اپری پیٹ وارڈ نمبر 30واقع کسان ایم گنگارام کا مکان دوپہر کے وقت برقی شارٹ سرکٹ سے جلکر خاکستر ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے 20لاکھ کا نقصان ہوا ہے، جس میں 5لاکھ رقم جل کر خاک ہوگئی ، اور الماری میں موجود 30تولے سونا بھی جلکر خاک ہوگیا۔ گنگارام پانچ لاکھ روپئے صبح کے وقت ہی بینک سے ڈرا کرتے ہوئے گھر میں لاکر رکھا تھا۔ گنگارام زراعت کرتے ہوئے زندگی گذر بسر کرتا ہے۔ دوپہر کے وقت برقی میٹر میں شارٹ سرکٹ سے بڑی آگ نے لکڑی کے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے پورہ مکان اور مکان میں موجود سامان کے ساتھ ساتھ رقم اور دیگر سامان جلکر خاک ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائز انجن پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پورہ مکان ددیکھتے ہی دیکھتے مکمل جل گیا۔ آج صبح رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی اور بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے مکان پہنچ کر گنگارام سے ملاقات کئے ۔ ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے اپنی جانب سے 10ہزار روپئے کی امدا د کی حکومت سے امداد لانے کا تیقن دیا ۔ جگتیال آر ڈی او جی نریندر ،اور جگتیال تحصلدار وینکٹیش ، نے پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا۔ اور حکومت کو رپورٹ روانہ کرتے ہوئے امداد کا تیقن دیا۔ اس موقع پر گنگارام نے حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈروم کی مکان کی منظوری کامطالبہ کیا۔