جگتیال میں آج کل ہند مشاعرہ

جگتیال 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ عبدالنعیم کونڈا پوری صدر مسکان ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے جگتیال میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ 18 اکٹوبر بروز ہفتہ 9 بجے شب پرنس فنکشن پلازہ جگتیال میں منعقد ہے۔ اس مشاعرہ میں ملک گیر شہرت یافتہ شعراء کرام شمس تبریزی چندی گڑھ، کشش وارثی مرادآباد، حسیب الرحمن اڑیسہ، صفیان قاضی کھنڈوا، ایم ایف سعیدی احمدآباد، صابر کاغذنگری، مخدوم شاکر کریم نگر، مسعود علی اکبر کریم نگر، اظہر کورٹلوی کے علاوہ مقامی شعراء کرام شعیب الحق طالب، مصباح الحق ادیب، خان ضیاء جگتیالی، عبدالقادر قادر، مزاحیہ شاعر ٹپیکل جگتیالی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔