جگتیال ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں نیو بس اسٹانڈ علاقے کے انڈیکا کار ٹیکسی ڈرائیورس کے آج انتخابات عمل میں آئے جس میں متفقہ طور پر صدر کی بحیثیت سے محمد سلیم اور خازن کی حیثیت سے محمد مشتاق احمد کو منتخب کیا گیا ۔ نائب صدر اورسکریٹری کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں محمد ساجد نے نائب صدر اور محمد مجاہد نے سکریٹری کی حیثیت سے کامیابی حاصل کئے ۔ تمام کو یونین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔