جگتیال17؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن علماء و حفاظ جگتیا ل کی جانب سے سلیمہ گارڈن فنکشن ہال میں مفت ہیلت کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں ماہرین ڈاکٹرس ملہ ریڈی ،MD،جنرل میڈیسن)منی کنٹا ہاسپٹل جگتیال ،ڈاکٹر موراسمن کمار چلڈرن اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر مورا راجہ گینکا لوجسٹ، خواتین اسپیشلسٹ کاویری ہاسپٹل جگتیال نے اس مفت ہیلت کیمپ میں تشخیص کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کئے اس موقع پر ڈاکٹر مورا سمن کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی صحت پر ماحولیات کا اثر پڑتا ہے، اور خاص طور سے ولدین اپنے بچوں کوصاف صفائی کا خیال کرتے ہوئے غذافراہم کریں مزید انہوں نے کہا کہ مفت ہیلت کیمپ میںاتنی تعداد میں عوام نے استفادہ کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ ہیلت کیمپ میں زیادہ ادویات کو تقسیم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس ہیلت کیمپ سے سینکڑوں مریضوں نے مستفید ہوئے ، اس موقع پر انجمن علماء و حفاظ کے صدر مفتی محمد صدیق احمد الحسنی، جنرل سیکریٹری مفتی فرقان الدین قاسمی، کے علاوہ انجمن کے ذمہ دارن وکارکنان و معاوینے اور بحثیت مہمان خصوصی ریاض الدین ماما سابقہ صدر ملت اسلامیہ جگتیا ل ، مکثر علی نہال یوتھ کانگریس، ودیگر سماجی شخصیات موجودتھے ۔مولانا خلیل اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا۔