2 فروری تک مقالے کی شمولیت: پرنسپل ڈاکٹر کے کشن
جگتیال/31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں جگتیال کی جانب سے نیشنل کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے ایک روزہ ریاستی سیمنار کا ۷ فبروری بروز اتوار انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ یہ بات پرنسپل ڈاکٹر کے کشن اور خان ضیاء ریاستی صدر تحریک اردو تلنگانہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔ سیمنار کا عنوان اردو صحافت کے فروغ میں جدید ٹکنالوجی کا رول ہے۔صدر شعبہ اردو ویمنس ڈگری کالج جگتیال عرشیہ سلطانہ اس سیمنار کی کنوینر ہیں ۔سیمنار کے ذیلی موضوعات میں تاریخ اردو صحافت ۔اردو صحافت لیتھو سے آفسیٹ تک ۔ اردو صحافت اور انفارمیشن ٹکنالوجی ۔اردو صحافت کی ترقی میں اردو سوفٹ ویئر کا رول ۔جدید پرنٹنگ ٹکنالوجی اور اردو صحافت ۔ الکٹرانک میڈیا اور اردو صحافت ۔ ہندوستان میں اردو صحافت کی موجودہ صورت حال ۔ دکن میں اردو صحافت کی ترقی اور جدید ٹکنالوجی سے استفادہ ۔ اردو صحافت اور تعلیمی نصاب اور اردو صحافت کے مسائل شامل ہیں ۔سیمنار میں مقالہ پڑھنے کے خواہش مند افراد 2 فبروری تک اپنے نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔مقالہ جات اردو ان پیج سوفٹ وئر میں کمپوز کرکے روانہ کئے جاسکتے ہیں ۔اس سیمنار میں ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم چئر من بورڈ آف اسٹڈیز اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ اور سید احمد جیلانی سینئر نیوز ایڈیٹر ای ٹی وی اردو , ڈاکٹر جعفر جری چئر من بورڈ آف اسٹدیز شاتاواہنا یونیورسٹی ،ڈاکٹر ابرارالباقی اڈیشنل کنٹرولر امتحانات شاتا واہنا یونیورسٹی ، ڈاکٹر حمیرہ تسلیم صدر شعبہ اردو شاتا واہنا یونیورسٹی ،ڈاکٹر ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑ تاڑ ، ڈاکٹر مسرور سلطانہ صدر شعبہ اردو یس آر آر گورنمنٹ ڈگری کالج کریمنگر ،ڈاکٹر اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج نظام آباد ،ڈاکٹر حمیرہ سعید صدر شعبہ اردو ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج نسواں محبوب نگر ،ڈاکٹر ناظم الدین منور شاتا واہنا یونیورسٹی ،ڈاکٹر عزیز سہیل گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر ، محمد عبدالبصیر اقامتی جونئر کالج نظام آباد اور مختلف اخبارات سے وابستہ صحافی وغیرہ حصہ لے رہے ہیں۔ مزید تفصیلات خان ضیاء سے فون نمبر 9440743164 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ مقامی یم یل اے ٹی جیون ریڈی ، رکن پارلیمان کے کویتا ،چئر من بلدیہ ٹی وجئے لکشمی ، وائس چئر من سراج الدین منصور صدر ملت اسلامیہ جگتیال ریاض الدین ماما مہمانان خصوصی ہونگے۔