جگتیال 27؍ سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال ضلع میں انتخابی عمل کی تیاری کے سلسلہ میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج اسٹرانگ روم میں موجود EVMووٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اصول و ضوابط کے عین مطابق ہر میشن کے کام کی شفافیت کا بغور جائزہ لیا جائے ،اسٹرانگ روم میں رکھے گئے EVM مشینوں کا ضلع کلکٹر نے بذات خود معائنہ کیا ،اس موقع پر بھارت الکٹرانک لیمیٹڈکمپنی انجینرس اور تحصیلدار نے بھی مشینوں کا ضلع کلکٹر کی موجودگی میں معائنہ کیا گیا،اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تمام مشینوں کی جلد از جلد کارکردگی کی جانچ مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جگتیال ضلع روانہ کئے گئے جملہ 1240،EVMمشینس ،اور 1050،vvپیاڈس 970کنٹرول یونٹس کی کاردکردگی کی جانچ مکمل کردی گئی ہے جس میں 21کنڑول یونٹ اور 7بیالیٹ یونٹ EVMصحیح کام نہیں کررہے ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدے داران سے کہا انتخابات کے تاریخ کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے لہذا مکمل سطح پر انتخابات کی تیاری قبل از کرلی جائے ،انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کیلئے ضلع میں تمام نوڈل آفسران کا تقرر کرلیا گیا ہے ،اس موقع پر تحصیلدار جگتیال راجیندر،وینکٹیش،سپریٹیڈینٹ بدم شنکر دفتر کلکٹر کے انتظامی عہداران ، اور دیگر موجود تھے۔