جگتیال مینگو مارکٹ میں بالآخر نماز کی ادائیگی کی اجازت

جگتیال۔9مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع راجیوگاندھی مینگو مارکٹ میں نماز کی ادائیگی کا جاری مسئلہ کی آج ضلع کلکٹر نے مینگو ٹریڈرس کے ہمراہ یکسوئی کردی اور مینگو مارکٹ کے اندرونی حصہ میں نماز کی ادائیگی کے بجائے مارکٹ کے باب الداخلہ پر بائیں حصہ میں خالی جگہ پر سرکاری طور پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اراضی کو مسطح کرتے ہوئے سرکاری خر چ پر عارضی مسجد کی تعمیر اور اس میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے صاف صفائی اور اراضی کو مسطح کرنے کیلئے مورم وغیرہ کا کام شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ مینگو ٹریڈرس نے نماز کی اجازت ملنے اور انصاف ملنے تک مارکٹ بند کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کردیاتھا۔