جگتیال سرکل انسپکٹر کا تبادلہ

جگتیال۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ٹاؤن سرکل اور رورل پولیس سرکل انسپکٹرس کا تبادلہ کردیا گیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات جاری کردہ احکامات میں جگتیال ٹاون سرکل انسپکٹر مسٹر اے نریش کمار کا ورنگل تبادلہ کرتے ہوئے انہیںڈ ی آئی جی کو اٹاچ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عادل آباد میں برسر خدمت سرکل انسپکٹر وجے راج کا تقرر کیا گیا ہے اور رورل سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے اوٹنور میں خدمات انجام دینے والے ایس سدانند کا تقرر عمل میں لایاگیا ہے۔ اس کے علاوہ جگتیال ڈیویژن کے دھرم پوری منڈل اور کورٹلہ منڈل کے سب انپسکٹرس کا بھی تبادلہ کرتے ہوئے نئے سب انسپکٹرس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ جگتیال رورل پولیس اسٹیشن پر برسر خدمت سرکل انسپکٹر پی وینکٹ رمنا کا جمی کنٹہ رورل پر تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔

زرعی امداد کیلئے نقصانات کی
تفصیلات داخل کرنے کی خواہش
بیدر۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بارش کی کمی سے ضلع بیدر کے اوراد، بیدر، بھالکی اور ہمنا آباد تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں آم، لیمو، موسمبی جیسی فصلوں کو نقصان ہوا ہے تو سبسیڈی تجویز مرکزی حکومت کو روانہ کرتی ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ ہارٹیکلچر فصلوں کے تعلق سے درخواستیں متعلقہ رعیت سمپرک کیندر میں ہارٹیکلچر آفیسر کے پاس داخل کی جاسکتی ہیں۔ نام، سرکل، گاؤں اور طبقہ جملہ کتنی زمین ہے، کونسی فصل اس کی تفصیلات کے ساتھ 5ڈسمبر 2014ء تک درخواستیں داخل کریں۔