مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال چیرمین محمد محمود علی افسر کی کامیاب نمائندگی
جگتیال ۔ 24؍ جون ( ذریعہ میل) جگتیال ضلع مستقر پر واقع اردو میڈیم گرلز جونیر کالج میں ایم بی سی کورس کی منظوری کے لئے جناب محمد محمود علی افسر چیرمین مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال نے گذشتہ روز حیدرآباد پہنچ کر اقلیتی کمیشن چیرمین جناب محمد قمرالدین سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی ۔ اقلیتی چیرمین نے فوری کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ مسٹر اے اشوک کمار کو فون پر ایم پی سی کورس کی منظوری کے لئے توجہ دلوائی اور محمد محمود علی افسر کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نامپلی روانہ کرتے ہوئے کمشنر اے اشوک کمار نے ان کے چیمبرس میں ملاقات کرواتے ہوئے جگتیال میں گرلز جونیر کالج میں ایم پی سی کورس کی منظوری کی نمائندگی پر کمشنر نے نہ صرف منظوری دی بلکہ 25 تاریخ کو آرڈرس کی اجرائی کا تیقن دیا تاکہ اس تعلیمی سال طالبات ایم پی سی میں داخلہ سے استادہ کرسکے ۔ واضح رہے کہ جگتیال جونیر کالج میں چند سال قبل جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے 60 ہزار کارپس فنڈس کے تعاون سے ایم پی سی کا قیام عمل میں لائے تھے ‘ لیکن طالبات کی کمی اور چند ناگزیر وجوہات سے ایم پی سی کورس کو بند کر دیا گیا تھا۔ اقلیتی کمیشن چیرمین قمرالدین کی جانب سے فوری کارروائی اور کمشنر انٹرمیڈیٹ کی جانب سے منظوری پر جناب محمد محمود علی افسر نے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ریاستی چیف منسٹر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک قابل تعلیمیافتہ شخصیت کو اقلیتی کمیشن چیرمین کے عہدے پر فائز کیا ۔