یلاریڈی ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جگا تالاب ک مرمت کیلئے 44 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ کئی سال سے اس تالاب کی کوئی مرمت نہ ہونے سے خستہ حال ہوچکا تھا ۔ جس سے اتلاب کی آبی ذخائر میں کمی آئی ہے ۔ کسانوں میں اب خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ مرمت سے تالاب کی گہرائی بڑھ جائے گی اور آبی ذخیرہ کثرت سے رہے گا ۔ 19 مئی کو رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ان کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے ۔ اگادی تہوار کے موقع پر ناگی ریڈی منڈل مستقر پر جاترا اتسوکیلئے پوچارم پراجکٹ کی بڑی کنال سے عہدیداروں نے پانی چھوڑا تھا ۔ جس سے جگا پراجکٹ کے آب سے لبریز ہوگیا ہے فی الوقت جگا تالاب آب سے بھرا ہونے پر اس کا مرمتی کام آغاز کیا جانا ممکن نظر نہیں آتا ۔ آبی ذخیرہ کم ہونے کے بعد ہی اسکیم کے کام کا آغاز ہونے کی امید ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہیکہ تالاب کا مرمتی کام بہتر طریقہ سے انجام دیا گیا تو مستقبل میں زراعت کیلئے بے فکری رہیں گی ۔