بچکنڈہ ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جکل حلقہ کے پانچ منڈلوں میں مدنور جکل پٹلم نظام ساگر بچکنڈہ میں اردو اسکولوں میں اردو کے ٹیچرس نہ رہنے کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے طلباء و طالبات کو اردو کی تعلیم کے حصول میں مشکلات ہورہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جکل حلقہ پسماندہ علاقہ رہنے کے باوجود اردو کے اساتذہ اردو کی تعلیم کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر ایس سرینواس چاری سے نمائندگی کرنے کے باوجود آج تک بھی اس معاملہ میں عمل ہو نہیں پایا ۔ وزیر اعلیٰ محکمہ تعلیم سے اپیل ہے کہ اردو زبان کے اساتذہ اور اردو میڈیم سے دوسرے مضامین پڑھانے والے اساتذہ کا فوری تقرر کیا جائے اور اردو کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔