جڑچڑلہ میں پنچایت انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں ادخال

جڑچڑلہ ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچڑلہ کاروم پیٹ مشترکہ گرام پنچایت انتخابات کیلئے ٹی آر ایس سے مسٹر جگنیا ، کانگریس سے بی وینکٹیشم ، تلگودیشم پارٹی سے مسٹر پنٹیا ، مجلس سے محمد یاسر ، آزاد امیدوار کی حیثیت سے مسٹر سبرامنیم ( بابنا ) نے دفتر گرام پنچایت جڑچڑلہ میں اپنے اپنے نامزدگیوں کو داخل کردیا ہے یہ گرام پنچایت انتخابات ایک سرپنچ اور 18 وارڈ ممبرس کیلئے ہورہا ہے اس انتخابی مقابلہ میں برسراقتدار تلنگانہ ٹی آر ایس امیدوار مسٹر جگنیا اور بکا وینکٹیشم کانگریس امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کے قوی اثار دکھائی دے رہے ہیں ۔