جڑچرلہ میں یوم خود اختیاری پروگرام کا انعقاد

جڑچرلہ /8 مارچ (ای میل) الفاران اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم میں طلبہ کے لئے یوم خود اختیاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اسکول کے طلبہ سمیرہ بیگم ڈسٹرکٹ کلکٹر، محمد عامر ڈی ای او، خواجہ وقار الدین احمد ایم ای او، افشاں بیگم چیر پرسن، نیہا تبسم کرسپانڈنٹ اور انجم تبسم صدر معلمہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ بعد ازاں ایک جلسہ جناب محمد عبد النعیم معتمد مکہ مسجد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی محمد صلاح الدین صدر مکہ مسجد اور جناب علی اکبر کرسپانڈنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مدرس محمد شریف اور اسٹاف مدرسہ ہذا نے یوم خود اختیاری پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں صبا شیرین جماعت ششم کو انعام اول، سمرین جماعت ہفتم کو انعام دوم اور سعدیہ فاطمہ جماعت ہفتم کو انعام سوم دیا گیا۔ مدرسہ کے اسٹاف نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور جناب محمد مظہر مدرس مدرسہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔