جڑچرلہ ۔ 3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ لائنس کلب کے زیراہتمام آج سرکاری و خانگی ڈاکٹرس کو تہنیت شال و گلپوشی کی گئی ۔ کل رات ڈاکٹر ملاآباد دواخانہ میں مقامی ڈاکٹر رام ریڈی ‘ پولایاں ‘ سری دھر ریڈی ‘ سری کانت ریڈی ‘ مدھو سدن ریڈی ‘ وجئے لکشمی ‘ گیاتری ‘ مادھوری ‘ دانش ‘ وجئے کرن کی شال و گلپوشی سے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر لائنس کلب جڑچرلہ قائدین نٹراج پردھان ‘ دالتو کمار ‘ طاہر علی ‘ پروین ‘ آلم پلی چندر ‘ رویندر اور دیگر موجود تھے ۔ اس کے علاوہ یوم ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر جڑچرلہ واسوی کلب کے زیراہتمام حیدرآباد میں ڈاکٹر لکشما ریڈی وزیر صحت کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر رمیش ‘ راما کرشنا ‘ راگھویندر گپتا ‘ کرشنا ‘ پراوین ‘ وینکٹیش ‘ گوپال ‘ سری کانت و دیگر موجود تھے ۔