جڑچرلہ میں پانی کی شدید قلت

جڑچرلہ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ منڈل کے تمام مواضعات میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔ موسم گرما کے آغآز سے ہی جڑچرلہ منڈل کے تقریباً مواضعات میں زراعت تو پانی کی قلت کی وجہ سے زرعی کسان پریشان حال ہیں ۔ اس کے علاوہ جڑچرلہ منڈل کے تمام مواضعات میں پینے کے پانی کی شدید قلت بالخصوص خواتین کو پینے کے پانی کی قلت کے باعث کافی پریشانی پائی جارہی ہے ۔ منڈل پریشد جڑچرلہ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے خواتین نے گھیراؤ منظم کیا ۔ جس کے باعث ٹریفک درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔ آخرکار ایم پی ڈی او مسز منی بیگم نے مواضعاتی عوام کو جلد از جلد بورویلس کھدوائی کا وعدہ کیا ۔ اس پر مواضعات عوام نے اپنے احتجاج کو برخواست کیا ۔ ایم پی ڈی او مسز منی بیگم نے تیقن دیا ۔ ان مواضعات میں صبح و شام ٹینکرس کے ذریعہ پینے کے پانی کو سپلائی کرنے کا وعدہ کیا ۔