جڑچرلہ میں نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ نقشبندی مسکن بمکان جناب باگمار محمد ممتاز حسین نقشبندی صدر بزم نقشبندی واقع ایکس روڈ میں بانی دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹ حضرت محمد عبدالحق نوراللہ مرقدہؒ کی 64 ویں سالانہ فاتحہ کے موقع پر بزم نقشبندی جڑچرلہ کے زیراہتمام تیسرا سالانہ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی الحاج محمد ظہیری شاہ چشتی القادری منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری سجادہ نشین بارگاہ مولانا شاہ ناگر کرنول ‘ مولانا محمد ظہیر الدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد بادے پلی ‘ جناب محمد سلطان الدین چشتی مرزائی صدر بزم غلامان اولیاء جڑچرلہ مولانا محمد عبدالمقیت سابق مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ نے شرکت کی ۔ مشاعرہ کا آغاز مولانا محمد صادق پاشاہ نقشبندی کی قرات کلام پاک اور حیدرآباد کے مہمان شاعر جناب مخدوم جمالی کے نعت شریف سے ہوا ‘ محمد مقبول حسین نقشبندی صلاح الدین نقشبندی ‘ محمد صادق عطاری ‘خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ ‘ وجاہت علی وجاہت نے بھی نعت شریف پیش کی ۔ غیرطرحی مشاعرہ میں مسرز جعفر کاظمی ضیاء سلطانی حبیب الدین حبیب‘ اقبال حسین اقبال قادری ( شاد نگر ) خواجہ سلطان پاشاہ رمزچشتی مرزائی ‘ باگمار محمد ممتاز حسین نقشبندی خواجہ معین الدین خوشتر‘ باسط مظہری ستار ‘ عاشق جلیل رضا ‘ محبت علی منان سلطان چشتی ‘ محمد صادق پاشاہ نقشبندی ناگرکرنول کے علاوہ مشاعرہ حضرت الحاج ظہیر ناصری محبوب نگری نے اپنا تازہ غیر طرحی منقبتی و نعتیہ کلام پیش کیا ۔ محمد ممتاز حسین نقشبندی داعی محفل نے تمام مہمانوں کی گلپوشی کی ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر مولانا الحاج محمد ظہیر الدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد نے مخاطب کرتے ہوئے بانی دارالعلوم عربیہ حصرت الحاج محمد عبدالحق نوراللہ مقد کی دینی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت ادا کیا ۔داعی محفل محمد ممتاز حسین نقشبندی کو عین کے عظیم مجاہد یاد میں نعتیہ مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔