جڑچرلہ /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ منڈل کے مختلف مواضعات راجہ پور ، لنگاریڈی گوڑہ ، لنگم پیٹ ، کوڑنگل میں مکئی کی فصل لگانے والے کسانوں میں اس وقت مایوسی ہوئی جب راجہ پور و اطراف میں بارش نہ ہونے سے 17 فیصد فصلیں خراب ہوگئی ۔ گذشتہ 2 سال میں مکئی کی فصل لگانے والے کسان بہت خوش تھے ۔ لیکن اس سال شروعات میں ناکافی بارش کی وجہ سے تقریباً فصلیں سوکھ گئی ہیں ۔ تقریباً ایک ہزار ایکر پر یہ فصل بوئی گئی تھی ۔ جس میں 500 ایکر سے زیادہ فصل خراب ہوچکی ہے جس کے باعث جڑچرلہ منڈل کے مواضعات کے کسانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔