جڑچرلہ میں مدرسہ مدینۃ العلوم کا پہلا سالانہ جلسہ

جڑچرلہ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس انتظامیہ مکہ مسجد کے زیر اہتمام مدرسہ مدینۃ العلوم شعبہ عربیہ و تجوید مسائیہ کا پہلا سالانہ جلسہ و جشن استقبال عید میلاد النبیﷺ و فاتحہ حضرت سیدنا امام حسین ؓ و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ 28 ڈسمبر بعد مغرب منایا جارہا ہے ۔ جلسہ کی نگرانی مولانا محمد ظہیر نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد صدر مدرسہ مدرسہ ہذا کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافط محمد اسمعیل چشتی قادری امام جامع مسجد خطیب مسجد شاہ صاحب گٹہ بانی مدرسہ انوار البرکات محبوب نگر شرکت کریں گے ۔ مدرسہ ہذا کے طلباء و طالبات نعت شریف تقریر کوئز کے مظاہرہ منعقد کئے گئے ہیں جس میں کامیاب طلباء کو انعام کے طور پر چاندی کے سکوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ جلسہ کو ممتاز مقامی و مہمان علمائے اکرام مخاطب کریں گے جلسہ کے فوران بعد ایک غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ مولانا محمد ظہیری شاہ چشتی القادری المعروف ظہیر ناصری منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ میںجڑچرلہ محبوب نگر کے شعراء کرام نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ جلسہ مشاعرہ کی کارروائی چلائیں گے ۔ مدرسہ کی سالانہ رپورٹ جناب محمد صلاح الدین بن صدیقی چشتی مرزائی نواسہ حضرت بابا ؒ صدر مکہ مسجد کمیٹی پیش کریں گے ۔ جناب محمد عبدالنعیم معتمد نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9441704557 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ جلسہ و مشاعرہ احاطہ مدرسہ مدینۃ العلوم شعبہ مسائیہ بادے پلی میںمقرر ہے ۔