جڑچرلہ /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ شہر کورٹ احاطہ میں آج لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتیہ وئے جج شریمتی پدما نے قانونی کشاکش میں مبتلا عوام کو مشورہ دیا کہ وہ لوک عدالت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مسائل سے نجات پاسکتے ہیں ۔ اس طرح اپنا قیمتی وقت ضائع ہونے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالت میں گھریلو مسائل خاص طور پر بیوی اور شوہر کے درمیان اختلافات جیسے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کی جارہی ہے۔ مقدمات میں الجھے ہوئے افراد اس موقع سے استفادہ کریں ۔ لوک عدالت کے 9 مقدمات کی یکسوئی کی گئی ۔ اس موقع پر جًرلہ اسوسی ایشن کے صدر ٹی سرینواس گوڑ ، لوک عدالت کے اراکین مسرس وی نرسمہلو ، افتخار ، اے پی پی رگھو ، یادی ریڈی ، جنگیا ، پی مرلی ، رمیش ، پرشوتم راؤ ، نرسمہلو گوڑ ، راملو ، ملک شاکر ، وکلا اور دوسرے موجود تھے ۔