جڑچرلہ۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی جڑچرلہ اسکول میں طلباء نے تنظیم ’ ماں کی چھایہ‘ کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ بادے پلی ہائی اسکول بوائز واقع سنگل گڈہ پر منعقد ہوا۔ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے اس کیمپ کا افتتاح کیا جس میں کئی طلباء و طالبات نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کا اعلیٰ ثبوت پیش کیا۔ اس موقع پر مسٹر نٹراج، صدر ریڈ کراس سوسائٹی محبوب نگر، مسٹر پروین کمار، صدر لائنس کلب جڑچرلہ کے تعاون سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ مسٹر بی شیوا کمار صدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر، روی شنکر، محمد علی دانش، محمد علی دانش، حاجی محمد یوسف، گوردھن ریڈی، یادیا، سری کانت، امتیاز خان، چاند خاں، عبداللہ، ناگی ریڈی، محمد ابراہیم، سدرشن، وجئے کمار، رنجیت، محمد غوث، اوما شنکر گوڑ، محمد حفیظ، لکشمن گوڑ، محمد ایوب، سید مسیح الدین و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔