جڑچرلہ ۔ 21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بزم ظہیر جڑچرلہ کے زیراہتمام 23نومبر اتوار 9بجے شب بمکان الحاج خواجہ معین الدین خوشتر موظف ہیڈ ماسٹر نزد پولیس اسٹیشن جڑچرلہ ( خوشتر ہال) میںجلسہ سالانہ عظمت حسینؓ و طرحی مسالمہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلس کی نگرانی مولانا محمد ظہیرالدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد بادے پلی کریں گے جب کہ طرحی مسالمہ کی نگرانی الحاج حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت نور آفاقی صادق فریدی ‘ ظہیر ناصری ‘ انجم برہانی ‘ محمد غوث ربانی صدر وقف بورڈ محبوب نگر مولانا محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم متولی درگاہ حضرت برہنہ بادشاہ محبوب نگر محمد برہان الدین وارثی حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ جلسہ و مشاعرہ کی نظامت جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ انجام دیں گے ۔ طرحی مسالمہ میں مسرز عرفان چشتی جعفر کاظمی ‘ ستار عاشق ضیاء سلطانی ‘حبیب الدین حبیب ‘ قاری محمد ممتاز حسین نقشبندی ‘ باسط مظہری ‘ خواجہ معین الدین خوشتر ‘ جلیل رضا ‘ ضیاء برہانی ‘اسمعیل قیصر ‘ محبت علی منا ‘خواجہ سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی ‘تقی احمد تقی سلطان چشتی مرزائی صدر بزم ظہیر جڑچرلہ اپنا طرحی کلام پیش کریں گے ۔ مسالمہ بطرح ’’ ٹوٹے ہوئے دلوں کا دلاسہ حسینؓ ہیں‘‘ قافیہ اُجالا شہدا و غیرردیف ( ہیں) دیا گیا ہے ۔ جناب خواجہ معین الدین خوشتر داعی جلسہ و مشاعرہ محمد سلطان چشتی صدر بزم جلیل رضا باسط مظہری نائب صدور نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔