جڑچرلہ میں جلسہ حضرت انواراللہ فاروقی بضمن صد سالہ عرس

جڑچرلہ۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد اقبال علی معتمد مسجد کمیٹی کے بموجب 2 مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء زیر اہتمام مجلس انتظامی شاہی جامع مسجد بادے پلی مسجد ہذا میں صد سالہ عرس مبارک بانی جامعہ نظامیہ کے ضمن میں جشن حضرت انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ منایا جا رہا ہے، جس کی سرپرستی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ، نگرانی مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صدر مؤدب جامعہ نظامیہ اور صدارت مولانا محمد علیم الدین ناظم جامعہ انواریہ للبنات جڑچرلہ کریں گے، جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری، مولانا محمد فصیح الدین نظامی، مولانا محمد انوار احمد نظامی اور مولانا سید شاہ انواراللہ قادری شرکت کریں گے۔ قبل ازیں مولانا محمد برہان الدین خطیب شاہی جامع مسجد بادے پہلی ابتدائی کلمات پیش کریں گے اور جناب محمد عبد الکریم صدر مجلس انتظامی کمیٹی مسجد و دیگر ارکان عاملہ مہمان علماء کا استقبال و گلپوشی کریں گے۔ جلسہ کی نظامت مولانا محمد عثمان علی قادری کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد مسلم الدین انصاری کی قراء ت کلام پاک اور جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ کی نعت اور منقبت سے ہوگا۔ علاوہ ازیں جناب محمد عبد البصیر، قاری محمد نجم الدین اور قاری محمد غوث محی الدین بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔