جڑچرلہ میں جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ

جڑچرلہ۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بضمن عرس مبارک حصرت خواجہ معین الدین چشتی ( غریب نوازؒ) و سالانہ فاتحہ حضرت عطا اللہ سعید الروف چشتی مرزائی کاورم پیٹ 26 اپریل اتوار 7بجے شام قیامگاہ جناب عطا اللہ توفیق احمد نزد مسجد قوت اسلام سنگل گڈہ بادے پلی میں جشن سالانہ حضرت خواجہ غریب نواز و غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی حضرت محمد سلطان الدین چشتی مرزائی صدر بزم غلامان رسول جڑچرلہ منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی طور پر مولانا الحاج محمد ظہیر الدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد ‘ حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر حضرت نورآفاقی صادق فریدی یونس علی محمد صدر میمن جماعت جڑچرلہ محمد عبدالقدیر صدر مسجد قوت اسلام‘ مولانا الحاج محمد صادق پاشاہ نقشبندی سجادہ نشین بارگاہ حضرت مولانا شاہ ناگرکرنول محمد علی دانش صدرادارہ جماعت اسلامی جڑچرلہ محمد شفیع اللہ خان کاظمی تقی احمد تقی جڑچرلہ شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں غیرطرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ جعفر کاظمی معز سلطانی زاہد شوق حبیب الدین حبیب ممتاز حسین نقشبندی باسط مظہری ‘ خواجہ سلطان پاشاہ چشتی مرزائی ‘ الحاج خواجہ معین الدین خوشتر جلیل رضا محبت علی منان تقی احمد تقی جامی وجودی چچاپالموری ‘ انجم برہانی ۔ غیر طرحی مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کریں گے ۔ اس موقع پر داعی مشاعرہ جناب عطا اللہ توفیق احمد کی جانب سے محبوب نگر جڑچرلہ کے سینئر شعراء کرام کو شال و گلپوشی کے ذریعہ استقبال و تہنیت پیش کی جارہی ہے ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مشاعرہ کا آغاز مولانا حافظ محمد نور الدین نقشبندی امام و خطیب مسجد قوت الاسلام کی قرات کلام پاک ‘ جناب خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ کی حمد باری تعالیٰ سے ہوگا ۔ مولانا الحاج محمد ظہیر الدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد کا خطاب ہوگا۔