جڑچرلہ میں آبی مسائل کی یکسوئی کیلئے اجلاس کا انعقاد

جڑچرلہ 30 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ منڈل کے مواضعات کے علاوہ جڑچرلہ کاورم پیٹھ، بادے پلی میں موسم گرما سے قبل پینے کے پانی کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے دفتر ایم پی ڈی او آفس میں عہدیداران کا اجلاس طلب کیا۔ لکشما ریڈی نے ان عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موسم گرما سے قبل پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے اقدامات کریں۔ انھوں نے کہاکہ صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ جن علاقوں میں بورویلز ناکارہ ہیں، وہاں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ریاستی وزیر نے آر ڈبلیو ایس و دیگر محکمہ جات کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ لکشما ریڈی نے پانی کے مسئلہ کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ اُنھوں نے کہاکہ عہدیداران اپنے فرائض کو احسن طور پر انجام دیں۔ مواضعات میں بورویلس کی تعداد سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور برقی مسائل کو بھی فی الفور حل کیا جائے۔