جڑچرلہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس کا معائنہ

جڑچرلہ۔3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کارپوریشن کمشنر مسز معصومہ نے بادے پلی میں اقلیتی اقامتی ہاسٹلس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جڑچرلہ منڈل کے موضع گنگاپور کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کرتے ہوئے اقامتی ہاسٹل کی کارکردگی سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ کے اضلاع کے اقلیتی اقامتی ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ و طالبات سے ہاسٹلوں کی کارکردگی کے بارے میں تمام تفصیلات لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر کے تین مقامات کلواکرتی، شاد نگر، گدوال میں گرلز اقامتی ہاسٹلس کا قیام عمل میں لایا گیا اور محبوب نگر، جڑچرلہ، اچم پیٹ، نارائن پیٹ میں اردو میڈیم اقامتی ہاسٹلس کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر صدر منڈل پریشد جڑچرلہ مسز لکشمی شنکر نائیک، زیڈ پی ٹی سی ممبر مسز جیہ پردا، سری کانت، شنکر نائیک، راملو و دیگر موجود تھے۔