جڑچرلہ میں آج ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ

محبوب نگر ۔22مئی ( فیکس ) جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں صدر عابد علی خان میموریل اکیڈیمی و معتمد عمومی مولانا آزاد سوسائٹی محبوب نگر نے اپنے ایک پیام میں جڑچرلہ میں حال ہی ادارہ ادب اسلامی کا قیام اور پھر 23مئی کو جڑچرلہ میں بین ریاستی منعقد شدنی مشاعرہ کیلئے عہدیداران متعلقہ کو مبارکباد دی اور ان کی اردو دوستی و ادب نوازی کی ستائش کی ۔ جناب حلیم بابر نے 23مئی کے مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔