جڑچرلہ حلقہ اسمبل کیلئے 55 کروڑ روپیوں کی منظوری

رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی پریس کانفرنس
جڑٍرلہ یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ شہر سنگل گڈہ کے قریب رکن اسمبلی ڈاکٹرس لکشما ریڈی کی قیامگاہ کل دوپہر ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے مختلف مواضعات میں بی ٹی اور مٹی روڈ کی مرمت کیلئے پہلے مرحلے میں 4 منڈلس جڑچرلہ ، میڑچل، نواب پیٹ ، بالانگر منڈلس میں 55 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ جس کے تحت عنقریب حلقہ اسمبلی کے تمام منڈلوں میں کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پہلی اسمبلی بجٹ سیشن میں پہلی مرتبہ تمام عوامی مسائل کے حل تعلق سے اپوزیشن پارٹیوں سے خصوصی رائے مشورے لیکر اسمبلی میں زیر بحث رہی ۔ اس کے علاوہ ا سمبلی بجٹ سیشن صرف 22 منعقد تھا ۔ لیکن اپوزیشن قائدین رائے پر ایک ہفتہ کا بجٹ سیشن چلتا رہا ۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی مشوروں سے مثلاً بنگارو تلنگانہ ، قائم کرنے کیلئے کے سی آر نے خصوصی توجہ دلوائی ۔ بعد ازاں جڑچرلہ شہر کے 7 مساجد کو 95 ہزار روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ جڑچرلہ بادے پلی کاورم پیٹ کے جملہ 7 مساجد کو 95 ہزار روپوں کے چیکس مساجد کمیٹی کے صدور میں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر جامع مسجد کمیٹی محمد عبدالکریم ، معتمد محمد اقبال علی ، مدینہ مسجد صدر سید فصیح الدین مسجد عائشہ کے صدر محمد نیاز ، مسجد اقصی محمد باری دارالعلوم جامع مسجد کاورم پیٹ محمد فرید جامع مسجد انور صدر خواجہ معین الدین مسجد قوت الاسلام کے صدر محمد قدیر اس موقع پر محمد علی داشن محمد یوسف ، محمد معز الدین ، محمد حفیظ ، محمد چاند خان ، سید مصیح الدین ، سحن بن عمر ، امتیاز مقیت ، اظہر خواجہ افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ ، عرفان شاہد ، کوڑنگل یادیا ، سریکانت ، عبداللہ ابراہیم ، گوردھن ریڈی ، ناگی ریڈی ، ایرہ سرینو ، بی شموا کمار ، روی شنکر ، پربھاکر راؤ ، زیڈ پی ٹی سی بالانگر اور دیگر موجود تھے ۔