جڈیجہ کوروہت شرما کیوں مارنا چاہتے تھے

ممبئی ۔7جون(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ میں جنگل سفاری کے درمیان انھوں نے رویندر جڈیجہ کے منہ پر مکہ مارنے کا سوچا تھا۔روہت شرما نے ایک پروگرام میں کہا کہ اس سفاری کے دوران ہم لوگ کافی محتاط تھے، ایک جگہ پر چیتوں کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ گاڑی میں مجھ سمیت اجنکیا راہنے اور ہماری بیگمات بیٹھی ہوئی تھیں، ایسے میں جڈیجہ نے الٹی سیدھی آوازیں نکالنی شروع کردیں۔ ہم نے انھیں روکا لیکن اس دوران آواز سن کر 2، 3 چیتے وہاں آگئے اور ہمیں گھورنا شروع کردیا، اس وقت میں سخت غصے میں تھا، میرا دل چاہ رہا تھا کہ جڈیجہ کے منہ پر مکہ مار دوں لیکن پھر خود کو ٹھنڈا رکھا اور ہم وہاں سے بخیریت آگے بڑھ گئے۔