جڈیجہ سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹسٹ سے باہر

کولمبو۔7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ہندوستانی اسپنر رویندر جڈیجہ پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا۔یا د رہے کہ دوسال میں دوسری مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پانے پر ان کے چھ ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے۔کولمبو ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 58 ویں اوور میں رویندر جڈیجا نے اپنی بولنگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر بیٹسمین ملندا پشپا کمارا کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینکی تھی۔ وہ تیسرے ٹسٹ میں ویرات کوہلی کا ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں منعقدہ دوسرے ٹسٹ میں جڈیجہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔