جِلد کے ساتھ ناخنوں کی حفاظت بھی ضروری !

ہاتھوں کی خوبصورتی میں جس قدر جِلد کی ملائمت اور انگلیوں کی ساخت کا دخل ہوتا ہے اسی قدر ناخنوں کی بناوٹ بھی شامل ہوتی ہے۔ اکثر انگلیاں ناخنوں کے بھدے ہونے کی وجہ سے خوبصورتی کھو بیٹھتی ہیں۔ اسی لئے ناخنوں کو صاف اور جاندار رکھنا اور ان کی بناوٹ پر توجہ دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔
٭ ناخنوں کا روکھا پن اور ٹوٹنا متوازن خوراک کی کمی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ خوراک میں وٹامنز کا استعمال اور ان کی مناسب دیکھ بھال انہیں جاندار اور مضبوط بناسکتی ہے۔
٭ وٹامن سی کے استعمال سے ناخن مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ ایک گلاس پانی میں ایک عدد لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں‘ اس سے بھی ناخن مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ 50 گرام پسی ہوئی پھٹکری، پانچ عدد لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں اور پھر روئی سے ناخن پر لگائیں۔ ناخن ٹوٹنا بند ہوجائیں گے۔
٭ ناخنوں کو لمبا کرنے کیلئے لہسن کا پانی 10گرام، 20گرام روغن زیتون ملا کر اس میں پانچ منٹ تک ناخن ڈبوئیں۔ ناخن مضبوط اور بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔
٭ پچاس گرام پسی ہوئی مہندی میں 10 گرام مکھن ملا کر کِریم بنائیں اور رات کو پندرہ بیس منٹ کیلئے ناخنوں پر لگائیں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔