صحت مند اور چمکدار جِلد چہرے کی کشش میں چار گنا اضافہ کردیتی ہے، رنگ چاہے سانولا، گندمی یا گورا ہو لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ جلد کتنی صحت مند ہے۔
چمکدار اور صحت مند جلد کیلئے درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھا جائے۔پانی زندگی کی علامت ہے، جسم میں پانی کی موجودگی زندگی کو رواں رکھتی ہے۔ چمکدار جلد کیلئے لازمی ہے کہ کم از کم آٹھ ، نو گلاس پانی روز پیا کریں۔صاف ستھری، لچکدار اور صحت مند جلد کیلئے آٹھ گھنٹے کی بھرپور نیند ضروری ہے، نیند کی کمی سے آنکھوں کے گرد حلقے پیدا ہوجاتے ہیں جس سے جلد بے رونق نظر آتی ہے۔میک اَپ کا استعمال اپنی جِلد کی ساخت کو مدنظر رکھ کر کریں۔پپیتا کا استعمال جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ جلد کو لچکدار اور پُرکشش بناتا ہے۔ جتنا ہوسکے اپنی غذا میں پپیتا شامل کریں۔ پپیتے کا روزانہ استعمال خواہ خوراک کی صورت میں ہو یا جلد پر لگانے کی صورت میں برسوں جلدی امراض سے دور رکھتا ہے۔کھیرے کا استعمال بھی چہرے کے کیل، مہاسے اور جھائیاں کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
٭٭ ٭٭ ٭٭