جویلری کے Devna کلکشن کا پنجہ گٹہ پر آغازTBZ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ملک کا مشہور جویلری برانڈ

TBZ نے ورا لکشمی وراتم کے موقع پر پنجہ گٹہ حیدرآباد میں اس کے شاندار Devna کلکشن کا آغاز عمل میں لایا ۔ مشہور تلگو ٹی وی اینکر اینڈ وی جے مس لاسیا نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ ڈیونا جویلری کلکشن کے ڈیزائن ٹمپل جویلری سے مشاہبت رکھتے ہیں ۔ ڈیونا کلکشن نیکلس ، جوکرس ، کڑوں ، ایرینگس ، اور رینگس پر مشتمل ہے ۔ TBZ اوریجنل اس کی جویلری کے منفرد اور دیدہ زیب ڈیزائن کے لیے مشہور ہے ۔ ڈیونا کلکشن کو ہندوستانی عوام کے مذہبی عقیدہ کو نظرمیں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ خاص کر ہندو دیوی لکشمی جس کو خوشحالی کی دیوی مانا جاتا ہے کو مد نظر رکھتے ہوئے کلکشن کو تیار کیا گیا ہے ۔ ڈیونا کلکشن کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس لاسیا نے کہا TBZ نے ہمیشہ اس کے گاہکوں کے لیے شاندار جویلری ڈیزائن کو تیار کیا ہے ۔ انہوں نے TBZ کی کاوشوں پر اظہار مسرت کیا اور ان کے ہاتھوں TBZ کے ڈیونا کلکشن کے افتتاح کو باعث مسرت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ TBZ جویلری کے زیب کرنے کو باعث فخر سمجھتی ہیں ۔ ڈیونا کلکشن TBZ کے تمام آوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں ۔۔