دوسری اننگز میں محمد سمیع کا غیرمعمولی مظاہرہ ، بھونیشور کمار ’’مین آف دی میچ‘‘ اور ورنون فلینڈر ’’مین آف دی سیریز‘‘
جوہانسبرگ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہلی اننگ میں جدوجہد کرنے والی ٹیم انڈیا نے دوسری اننگ میں میزبان ٹیم کو 240 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی جب امیڈن مرکرم ،محمد سمیع کی پہلے ہی اوور میں 4 رنز کے اسکور پر پارتھیو پٹیل کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر کھیلنے اترے آملہ اور ایلگر نے مل کر میزبان ٹیم کی پاری کو سنبھالا اور ہدف تک پہونچانے کی ناکام کوشش کی۔ ایک وقت جب آملہ ایلگر کی جوڑی میچ پر پارٹنرشپ بنا رہی تھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ میزبان ٹیم ہدف کا تعاقب کرے گی لیکن ہاشم آملہ کے 52 کے اسکور پر ایشانت شرما کے ہاتھوں آؤٹ ہونا پوری ٹیم کو بھاری پڑا اور اس کے بعد یک بعد دیگر کھلاڑیوں نے تو چل میں آتا ہوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتے چلے گئے اور ہندوستانی بولروں نے کسی بھی کھلاڑی کو جمنے کا موقع نہیں دیا۔ ہندوستان کی طرف سے بڑا گیند باز محمد سمیع 5/28 وکٹ کی دوسری اننگ میں غیرمعمولی کردار کا مظاہرہ کی بدولت ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹسٹ کے چوتھے دن میچ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے کرشماتی کارکردگی کرتے ہوئے جنوبی آفریقی ٹیم کو 73.3 میں 177 رنز پر سمیٹ دیا اور 63 رن سے میچ جیت لیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی کے لئے بھونیشور کمار کو ’’مین آف دی میچ‘‘ اور ورنون فلینڈر کو ’’مین آف دی سیریز‘‘ منتخب کیا گیا۔ جنوبی آفریقہ نے سیریز پر 2-1 سے قبضہ کرلیا۔ میچ کے چوتھے دن آفریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن مڈل آرڈر اور لور آرڈر بلے بازوں نے ان کی کوشش پر پانی پھیر دیا۔ ڈین ایلگر 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم ان دونوں کھلاڑیوں میں دونوں فیلنڈر کے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل گنتی کا اسکور بھی نہیں کرسکا۔ اے بی ڈی ویلیئرس جہاں 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے تو وہیں خراب فام سے جوجھ رہے کوئن ڈن ڈیکاڈ نے اک بار پھر اپنی ٹیم کو مایوس کیا اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان کی جانب سے سمیع کے 5 ، بھونیشور کمار نے ایک ، بمراہ نے 2 اور ایشانت شرما نے 2 وکٹس لئے۔