جوگی پیٹ ۔ 26 ۔ نومبر ( ذریعہ ای میل ) جوگی پیٹ حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار بی دیاکر کی زائداز 4 لاکھ 59 ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جوگی پیٹ اندول منڈل کے سارے ٹی آر ایس قائدین نے جوگی پیٹ انڈول منڈل کے ایم ایل اے حلقہ اسمبلی جناب بابو موہن کے ہمراہ جشن منایا ۔ اس موقع پر حلقہ رکن اسمبلی بابو موہن اور قائدین جوگی پیٹ محمد منا بھائی ، محمد خواجہ پاشاہ ، محمد شکیل ، چاپلا وینکٹیشم ، ڈی پی نگا بھوشنم ، سارا سری دھر کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔